بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اے بی سی چینل نے اعلان کیا: "ایران کی فضا امریکی طیاروں کے لئے محفوظ نہیں ہے؛ کیونکہ ایران کی دفاعی قوت لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ ایران نے امریکی طیارے گرانے کے لئے "ایڈوانسد انفرا ریڈ اسٹیلتھ ڈیٹیکشن سسٹم (Advanced infrared stealth detection system) " استعمال کیا ہے۔
انفرا ریڈ اسٹیلتھ ڈیٹیکشن سسٹم ریڈار شعاعیں نشر نہیں کرتا، چنانچہ امریکی الکٹرانک وارفیئر کے سسٹمز اس کا سراغ نہیں لگا سکتے اور اس میں خلل نہیں ڈال سکتے۔
اے بی سی چینل نے یہ رپورٹ ایک امریکی کرنل کے حوالے سے دی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ:
- ایران کی فضائی حدود اب امریکی جنگی جیٹ طیاروں کے لیے محفوظ نہیں ہے
- "ایران کا فضائی دفاع" اب روایتی ریڈار استعمال نہیں کرتا۔
- ایران اب بالکل مختلف ریڈار سسٹم استعمال کرتا ہے جو حتیٰ کہ F-35 لڑاکا طیاروں کو بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے:
- ایران روایتی ریڈار کی بجائے انفراریڈ سسٹم استعمال کرتا ہے۔
- امریکی جنگی طیارے جیسے F-35 اور F-15 ان سسٹمز کا مقابلہ کرنے کے لئے ڈیزائن نہیں کئے گئے۔
- ایران کی فضائی حدود اب امریکی جنگی جیٹ طیاروں کے لیے محفوظ نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ